ابو ذر ، ابان اور احان ،نام رکھنا

    ہم اپنے بچے کا نام ان میں سے رکھنا چاہتے ہیں( ابو ذر، ابان اور احان) کیا یہ ٹھیک ہیں اور ان  کےمعانی کیا ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   "ابو ذر” یہ صحابی رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم حضرت جندب رضی اللہ عنہ كی كنيت ہے۔ اور” ابان”  کئی صحابہ کرام علیہم الرضوان  کا نام تھالہذا  ان میں سے جو  نام چاہیں رکھ لیں اور  بہتر ہے کہ نام "محمد” رکھا جائےاور پکارنے کے لئے ان دو ناموں میں سے کسی  کا انتخاب کر لیں۔ البتہ "احان "کا معنی لغت میں نہیں ملا ،لہذا  یہ نام نہ رکھا جائے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے