ابرش نام رکھ سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ابرش کا معنیٰ ہے : مختلف رنگوں والا ، سرخ سیاہ دانوں والا وغیرہ۔
بہترہے کہ اس نام کی جگہ کوئی اوراچھے معنیٰ والانام رکھ لیاجائے،یادرہے کہ اگرلڑکاپیداہوتوانبیائے کرام علیہم الصلوة والسلام کے اسمائے طیبہ اورصحابہ و تابعین و بزرگانِ دین رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پراورلڑکی پیداہو ،تو ازواجِ مطہرات و نیک خواتین رضی اللہ تعالی عنہن کے ناموں پر نام رکھنابہترہے۔
لسا ن العرب میں ہے :” برش: البرش والبرشة: لون مختلف، نقطة حمراء وأخرى سوداء أو غبراء أو نحو ذلك. والبرش: من لمع بياض في لون الفرس وغيره أي لون كان إلا الشهبة، وخص اللحياني به البرذون، وقد برش وابرش وهو أبرش ؛ الأبرش: الذي فيه ألوان وخلط، والبرش الجمع۔”( لسا ن العرب ، جلد 6 ،صفحہ 264 ، مطبوعہ بیروت )
المعجم الوسیط میں ہے "برش ،برشاوبرشۃ:سرخ ،سیاہ دانوں والاہونا۔ھوابرش "(المعجم الوسیط،ص77، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
(دعوت اسلامی)