عبیر فاطمہ نام رکھنا کیسا ؟

 سوال: "عبیرفاطمہ” نام کا معنی کیاہے اورکیا یہ  نام رکھ سکتے ہیں؟

جواب: عبیرکا معنی ہے:”مرکب خوشبو۔”چنانچہ لسان العرب میں ہے:”والعَبِير: أَخْلاطٌ مِنَ الطِّيبِ تُجْمَع بِالزَّعْفَرَانِ، "اور عبیر مرکب ہے،ایسی خوشبؤوں کا،جن کوزعفران کے ساتھ جمع کیاجاتاہے۔(لسان العرب،ج04، ص531،مطبوعہ:بیروت)

   لہذامعنی کے اعتبارسےیہ نام رکھنےمیں حرج نہیں۔ البتہ !بہتریہ  ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات ، بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات  رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین میں سے کسی کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے۔ نیزامیدہے کہ  اچھے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی  بچی کےشامل حال ہو گی۔

   نوٹ: ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کےلیےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا مطالعہ کیجئے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

عائزہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے