سوال: شوہر اگر بیوی کے زیور کی زکوٰۃ خود نکال دیتا ہے جبکہ زیور بیوی کی ملکیت ہے اور وہ بیوی کو بتا کر اس کی زکوٰۃ نکالتا ہے ، تو کیا یہ طریقہ درست ہے ؟
جواب: جو شخص زکوٰۃ کے نصاب کا مالک ہو ، تو زکوٰۃ کی شرائط پائی جانے کی صورت میں اس کے مال کی زکوٰۃ اسی پر لازم ہوتی ہے ، دوسرے پر لازم نہیں ہوتی ، البتہ دوسرا شخص اس کی اجازت سے اس کی زکوٰۃ ادا کر سکتا ہے ۔ لہٰذا پوچھی گئی صورت میں جبکہ شوہر بیوی کے زیور کی زکوٰۃ اس کی اجازت سے اپنے پیسوں سے ادا کرتا ہے ، تو یہ طریقہ درست ہے اور زکوۃ بھی ادا ہوجائے گی ۔ البتہ شوہر پر لازم نہیں ہے کہ وہ اپنے مال سے بیوی کے زیور کی زکوٰۃ دے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم