کیا سوتیلی ماں کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ کیا سوتیلی ماں کو زکوٰۃ دینا جائز ہے جبکہ وہ شرعی فقیر ہو اور سیدہ یا ہاشمیہ بھی نہ ہو ؟

جواب: سوتیلی ماں ، جو سیدہ یا ہاشمیہ نہ ہو اور شرعی فقیر بھی ہو تو اسے زکوٰۃ دینا جائز ہے۔

   یا د رہے کہ شرعی فقیر وہ ہے جس کے پاس اتنا  مال نہ ہو کہ نصاب کو پہنچ جائے یا نصاب کے برابرتو ہو مگر اس کی ضروریاتِ زندگی میں گھرا ہوا ہو یا اتنا مقروض ہو کہ قرضہ نکالنے کے بعد نصاب باقی نہ رہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

قرض معاف کر دیا، تو اس کی زکوۃ ادا کرنی ہوگی ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے