سوال: ایک اسلامی بہن نےگزشتہ سال حیض آنے کی وجہ سےسات روزے نہیں رکھے اور ابھی تک ان کی قضا بھی نہیں کی کہ رمضان شروع ہوگیا،تو کیا اس صورت میں وہ اسلامی بہن اعتکاف کر سکتی ہے؟
جواب: پچھلے رمضان کے قضا روزے ذمہ پر باقی ہوں تو اس سے اعتکاف پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ایسی عورت(جس پر پچھلے قضا روزے باقی ہوں وہ) بھی اعتکاف کرسکتی ہےاس میں شرعاً کوئی حرج نہیں، البتہ رمضان کے بعد پچھلے روزے جلد از جلد قضا کرلئے جائیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم