واجب الاعادہ نماز ادا کرنے کا طریقہ

سوال: واجب الاعادہ نمازیں ہوں، تو  صرف فرض ادا کرنے ہوں گے یا سنتیں بھی پڑھنی ہوں گی؟

جواب: واجب الاعادہ کامطلب یہ ہوتاہے کہ کسی نمازمیں جتنے فرائض وشرائط ہیں وہ سب مکمل کرلیے لیکن کوئی واجب چھوٹ گیایاکسی طریقے سے نمازمکروہ تحریمی ہوگئی تواب اس کانمازکودوہراناواجب ہوتاہے ، اس صورت میں اگر صرف  سنتوں کی ادائیگی میں کوئی ایسی کمی رہ گئی ہو کہ جس کی وجہ سے اعادہ لازم بنتا ہو،اورفرض نماز بالکل صحیح ادا ہوئی  توصرف سنتیں دوہرانا ہوں گی،سنتوں کی وجہ سے فرض  نمازواجب الاعادہ نہیں ہوگی اور اگر فرض  نمازواجب الاعادہ ہوئی تھی، سنتیں صحیح ادا ہو گئی تھیں، تو فقط فرض نماز دوہراناہوگی ،اس کی  وجہ سے سنتیں واجب الاعادہ نہیں ہوں گی، اوراگردونوں (سنتیں بھی اورفرض نمازبھی)واجب الاعادہ ہوئی تھیں تواب دونوں کودوہراناہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

صاحب ترتیب نے قضا نماز سے پہلے بھولے سے وقتی نماز پڑھ لی تو؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے