سنت موکدہ کی رکعتیں کون کون سی ہیں ؟

سوال: سنت موکدہ رکعات کون سی ہیں؟

جواب: دن رات میں بارہ رکعات سنن موکدہ ہیں ۔جن کی تفصیل درج ذیل ہے :

   (1)دو رکعات نما زفجر سے پہلے۔(2)چار رکعات ظہر سے پہلے۔(3) دو رکعات ظہر کے بعد۔(4)دو رکعات مغرب کے بعد۔(5) دو رکعات عشا کے بعد ۔

   نوٹ:ان کے علاوہ8رکعات نمازجمعہ میں سنن موکدہ ہیں ،جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

(1) چار رکعات جمعہ سے پہلے۔(2) اور چار رکعات جمعہ کے بعد۔

   بارہ رکعات  کی فضیلت سے متعلق سنن الترمذی میں حضرت عائشہ  صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا سے مروی ہےکہ اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:”من ثابر على ثنتي عشرة ركعة من السنة بنى الله له بيتا في الجنة: أربع ركعات قبل الظهر، وركعتين بعدها، وركعتين بعد المغرب، وركعتين بعد العشاء، وركعتين قبل الفجر“ترجمہ: جس نے بارہ رکعات سنت پر محافظت کی(یعنی ان کوپابندی سے اداکیا) تو اللہ عزوجل جنت میں اس کے لئے گھر بنائے گا،(وہ بارہ رکعات یہ ہیں:)چار رکعات ظہر سے پہلےاور دو بعد میں،دو رکعات مغرب کے بعد،دو عشاء کے بعد اور دو فجر سے پہلے۔(سنن الترمذی،ابواب الصلاۃ، باب ما جاء فيمن صلى في يوم وليلة۔۔الخ،ج 2،ص 273،مطبوعہ مصر)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

وتر میں دعائے قنوت کی جگہ سید الاستغفار پڑھنے کاکیا حکم ہے ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے