سوال: دس روزے جان بوجھ کر توڑے ہوں تو کیا دس روزوں کا کفارہ ادا کرنا ہوگا یا ایک روزے کا کفارہ کافی ہوگا کہ ابھی تک کسی روزے کا کفارہ نہیں اد اکیا ؟
جواب: دریافت کردہ صورت میں اگر یہ دس روزے ایک ہی رمضان کے ہیں تو ایک کفارہ ہی ادا کرنا کافی ہوگا اور اگر یہ ایک ہی رمضان کے نہیں بلکہ دو رمضان المبارک کے ہیں مثلاً 4پہلے رمضان کے اور 6دوسرے رمضان کے تو دو کفارے اد ا کرنے ہوں گے،اور اگر نفل روزہ ہو تو اس میں صرف قضا لازم ہو گی۔