سوال: روزے میں فرج داخل کوچھونے سے کیاروزہ ٹوٹ جائے گا؟
جواب:روزے کی حالت میں فرج داخل کوچھونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا،البتہ یہ خیال رہے کہ روزے کی حالت میں عورت کی فرج داخل کو شہوت کے ساتھ یوں چھونا کہ جس کی وجہ سے جماع میں پڑنے یابغیرجماع ہی اسی حالت میں انزال ہونے کا اندیشہ ہو، تو مکروہ وممنوع ہے، لیکن اگرشرمگاہ کو چھوا اور اسی حالت میں (عورت سے جدا ہونے سے پہلے)انزال ہو گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا جس کی وجہ سے اس پرروزے کی قضا کرنا لازم ہے ،کفارہ لازم نہ ہوگا ۔