معتکف کی عورت پرنظر پڑے توکياحکم ہے اعتکاف ٹوٹ جائے يا نہیں؟

سوال: معتکف کی عورت پرنظر پڑے توکياحکم ہے اعتکاف ٹوٹ جائے يا نہیں؟

جواب:اعتکاف کی حالت میں عورت پر نظر پڑنے سےاگرچہ اعتکاف نہیں ٹوٹتا ،لیکن یہ خیال رکھنا  نہایت ضروری ہے کہ بد نگاہی کرنا تو ہر حال میں سخت گناہ ہے اور پھر روزہ رکھ کر  اور مسجد میں بیٹھ کر یہ گنا ہ کرنا کتنا سخت ہوگا اور   اعتکاف کرنا اللہ تعالیٰ کی خوشنودی  حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہے ،اعتکاف بیٹھنے کا مقصد دل و دماغ  کو دنیا کی رنگینیوں سے ہٹا کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں متوجہ کردینا  ہے اور اعتکاف کی حالت میں اپنے آپ کو گناہ سے گندہ کرنے سے اعتکاف کا مقصد صحیح معنوں میں حاصل نہیں ہوپائے گا،لہذا معتکف اپنے آپ کو  بدنگاہی سے بچا کر رکھے بلاوجہ شرعی مسجد کے ایسے مقامات پر نہ جائے جہاں سے نامحرم عورتوں پر نظر پڑنے کا اندیشہ ہو۔

 اعتکاف نہیں ٹوٹتا۔

شوہر نے اپنی بیوی کابوسہ لیا،اس دوران بیوی کاتھوک شوہرکے منہ کولگ گیاتو کیااس سے روزہ ٹوٹ جائےگا؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے