جمعہ کے دن نفل روزہ رکھ سکتے ہیں ؟

سوال:جمعہ کے دن نفل روزہ رکھ سکتے ہیں ؟

جواب:جمعہ کے دن کو خاص کر کےروزہ رکھنا یعنی اس نیت سے کہ آج جمعہ ہے اس دن کا روزہ رکھنا چاہئے تو یہ مکروہ تنزیہی ہے  اوراگر اس نیت سے نہیں رکھا تو مکروہ بھی نہیں ،اوراگراس دن روزہ رکھیں توبہتریہ  ہے کہ اس کے ساتھ مزیدایک دن یعنی جمعرات یا ہفتہ کاروزہ ملالے ۔

مزیدیہ بات بھی یاد رہے کہ اگرکسی کی عادت ہومہینہ میں بعض مخصوص دنوں میں روزہ رکھنے کی اورجمعہ کادن آگیاتوحرج نہیں مثلا ایک دن چھوڑکرروزہ رکھتاہے توجس دن اس نے روزہ رکھناتھا وہ جمعہ کو پڑا تو اب رکھنے میں حرج نہیں۔

شوال کے 6روزے اکٹھے رکھنا ضروری ہے یا وقفے وقفے سے بھی رکھے جاسکتے ہیں ؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے