سوال:خواتین کی یورپ میں ایک فزیوتھراپی کی جاتی ہے جس میں مشین عورت کی شرمگاہ پر رکھی جاتی ہے ،توکیا روزہ کی حالت میں یہ فزیوتھراپی کروانا جائز ہے ؟
جواب:عورت کے مخصوص مقام پر فزیوتھراپی کی مشین رکھنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا،لیکن یاد رہے کہ ایسے طریقہ علاج کواختیار کیا جائے جس میں ستر نہ کھولنا پڑے ،البتہ اگر اس طریقہ علاج کے علاوہ کوئی صورت باقی نہ رہے توضرورت کے تحت فزیوتھراپی کروائی جاسکتی ہے۔