سوال:کیا عورت اس دسترخوان پر کھانا کھا سکتی ہے جس پر اس کے سسرال والے ساس، سسر، دیور شوہر وغیرہ کھانا کھا رہے ہوں؟
جواب: قریبی نامحرم رشتہ داروں جیسے دیور ،جیٹھ،بہنوئی وغیرہ سے بھی پردہ کرنا لازم ہے البتہ گھر میں ایک دستر خوان پر کھانا کھانے یا دیگر معاملات میں ان سے پردہ کرنا دشوار ہو تو چہرہ کھلا رکھنے کی بھی اجازت ہے ،مگر کپڑے ہر گز ایسے باریک کپڑے نہ ہوں کہ جن سے بدن یا سر کے بال چمکیں یا ایسے چست نہ ہوکہ بدن کے اعضاءجسم کی ہیئت اور سنیے کا ابھار وغیرہ ظاہرہو۔