سوال: سورۂ فاتحہ میں” ایاک نعبد” پڑھتے وقت اگر” ایاک” کے یاء کو مخفف یعنی بغیر تشدید کے پڑھا ، تو کیا نماز ہو جائے گی؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں نماز درست ہو گئی کیونکہ اعرابی غلطی سے اگر معنی نہ بگڑیں ، تو نماز ہو جاتی ہے ۔
بہار شریعت میں ہے : ”اعرابی غلطیاں اگر ایسی ہوں ، جن سے معنی نہ بگڑتے ہوں ، تو مفسد نہیں ۔۔۔ تشدید کو تخفيف پڑھا جیسے (اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ) میں ی پر تشدید نہ پڑھی، (اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ) میں ب پر تشدید نہ پڑھی، (قُتِّلُوْا تَقْتِیْلاً) میں ت پر تشدید نہ پڑھی، نماز ہو گئی۔“ (بہارِ شریعت ، حصہ3 ، ج1 ، ص554 ، مکتبۃ المدینہ ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم