کیا باپ اپنے6بیٹوں میں سے 4بیٹوں کو پلاٹ ہبہ کر سکتا ہے ؟

سوال:کیا باپ اپنے6بیٹوں میں سے 4بیٹوں کو پلاٹ ہبہ کر سکتا ہے ؟

جواب: زندگی میں ہرشخص اپنے مال اوراس میں تصرف کاخودمالک ہوتاہے اوراسے اختیارہے کہ وہ اپنی جائیداد تقسیم کرے یانہ کرے کیونکہ وراثت مرنے کے بعد تقسیم ہوتی ہے اوراگرکوئی شخص اپنی زندگی میں ہی اپنامال تقسیم کرناچاہے تواسے اختیار ہے کہ اپنے لئے جتناچاہے روک لے اوربقیہ مال اپنے ورثاء میں جس کوجتناچاہے دے البتہ زندگی میں ہی اپنی جائیداداولادمیں تقسیم کرنے کی صورت میں بہترطریقہ یہ ہے کہ سب (یعنی بیٹے ،بیٹیوں)کو برابر برابرحصہ دیاجائے اوراگربیٹوں کوبیٹیوں کادوگنادیاجائے توتب بھی شرعاًکوئی حرج نہیں۔ہاںاگر اولاد میں سے کوئی دینی اعتبار سے دوسروں پرفضلیت رکھتا ہومثلا طالب علم دین ہو،یاوالدین کی خدمت زیادہ کرتا ہو تو اسے بھی زیادہ دینے میں کوئی حرج نہیں۔

مسجد میں نکاح کی کیا فضیلت ہے ؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے