سوال: جب میرا خلع ہوا تو اس وقت میں حیض سے تھی،اس کا صرف مجھے ہی علم تھاکسی کو معلوم نہیں تھا،اب میں عدت میں ہوں تو بتائیں کہ میرا خلع ہوگیا یا نہیں؟یامجھے رجوع کرناپڑے گا؟
جواب: حیض کی حالت میں بھی خلع ہو جاتا ہے،البتہ یہ یاد رہے کہ طلاق کا حق صرف شوہر کے پاس ہے،اگرشوہر نے زبانی یا تحریری طور پر طلاق نہیں دی اور نہ ہی کسی کو طلاق دینے کا وکیل بنایا، تو کسی ادارے کے طلاق دینے سے طلاق واقع نہیں ہوگی۔
اور پوچھی گئی صورت میں یہ واضح نہیں کہ خلع کے لئے کیا طریقہ اختیار کیا گیا ،لہذا خلع کے واقع ہونے یانہ ہونے کے بارے میں پوچھنے کے لئے دارلافتاء اہلسنت فون پر رابطہ کریں۔