جو قرآن پڑھاہے جسے میں نے کسی کو ایصال ثواب کر دیا ہے تو کیا دوبارہ اسی قرآن کو کسی دوسرے کو ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟

سوال: جو قرآن پڑھاہے جسے میں نے کسی کو ایصال ثواب کر دیا ہے تو کیا دوبارہ اسی قرآن کو کسی دوسرے کو ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں ایک شخص کو پڑھے ہوئے قرآن کا ایصال کرنے کے بعد دوسرے شخص کو بھی ایصال کرسکتے ہیں  اور ضابطہ اس میں یہ ہے کہ قرآن پاک پڑھ کر یا کوئی بھی نیک عمل کرکے ایک ہی وقت میں کئی فوت شدگان کو ایصال ثواب کرسکتے ہیں جیسے یہ کہیں کہ جو کچھ میں نے پڑھا اس کا ثواب تمام مسلمانوں کو ایصال کرتا ہوں۔ اور ایک دفعہ جمیع مومنین و مومنات کو  ایصالِ ثواب کرلینے کے بعد  وہی پڑھا ہوا دوبارہ انہی کو کرنے کے حوالے سے اس کی تصریح علماء کے کلام سے نہیں ملتی ،لہذا  بہتر یہ ہے کہ انہی کو یا دیگر کو ایصال ثواب کے لئے دوبارہ تلاوت یا نیک عمل کیا جائے۔

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے