سوال: زوجہ کے انتقال کے بعد زوجہ کی تصویر گھر میں لگانا کیسا ہے؟
جواب: گھر میں جاندار کی تصویر لگانا خواہ وہ جاندار فو ت ہی کیوں نہ ہو گیا ہو ،ناجائز و گناہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رحمت کے فرشتے اس گھر میں نہیں جاتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔
(صحیح البخاری، ج1،ص458،قدیمی کتب خانہ،کراچی)