وتر کی تیسری رکعت میں قعدہ کرکے کھڑے ہوجائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟

سوال:  اگرکوئی وترکی تیسری رکعت پرقعدہ کرکےبھولےسےچوتھی رکعت کے لئےکھڑاہوجائےتواسے کیا کرناچاہئے؟

جواب:   اگر کوئی شخص وتر کی تیسری رکعت پر قعدہ  کرکے چوتھی رکعت کےلئے کھڑا ہوجائے تو اسے حکم ہے کہ وہ واپس لوٹ کر سجدہ سہو کرلے اور اپنی نماز مکمل کرےیہ اس صورت میں ہے جب تک اگلی رکعت کاسجدہ نہ کیاہواوراگر چوتھی  رکعت کا سجدہ کرلیاہےتو وہ ایک رکعت مزید اس کے ساتھ ملا لےاور آخر میں سجدہ سہو کرلے، اس طرح آخری دو رکعتیں نفل ہو جائیں گی اوراس کے وتربھی ہوجائیں گے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے