قعدہ اولی پر بھول کر دونوں طرف سلام پھیر دیا

سوال: قعدہ اولی پر بھول کر دونوں طرف سلام پھیر دیا، پھر یاد آنے پر کھڑے ہو گئے اور بقیہ رکعت مکمل کرنے کے بعد آخر میں سجدہ سہو کیا تو نماز ہوئی یا نہیں؟

 

جواب:   پوچھی گئی صورت میں اگر پہلے سلام کے بعد کوئی منافیِ نماز کام (مثلاکسی سے بات چیت کرنا،مسجدسے باہر ہوجانا ،قصداو ضو توڑنا ، کھانا،پیناوغیرہ)نہیں کیا تھا اور یاد آتے ہی کھڑے ہو کر نماز پوری کر کے سجدہ سہو کیا تھا ، تو اس صورت میں نماز درست ہو گئی اور اگر پہلے سلام کے بعد بقیہ رکعتیں یاد آنے سے پہلے کوئی منافیِ نماز کام کر لیا تھا ، تو اس صورت میں نماز ٹوٹ گئی ، دوبارہ پڑھنی ہو گی ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے