سوال: تین یا چار رکعتی نماز میں قعدہ اولیٰ میں ہی سلام پھیر لیا، اورسلام پھیرنے کے بعد تسبیح پڑھناشروع کردی لیکن بات چیت وغیرہ نہیں کی وہیں بیٹھے بیٹھے یادآیاکہ غلطی سے دورکعت پر سلام پھیردیاتواس صورت میں کیانمازنئے سرے دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
جواب: اگرغلطی سے سلام پھیرنے کے بعدکوئی منافی نمازفعل مثلاًبات چیت، قہقہہ یاجان بوجھ کر حدث طاری کرنا وغیرہ فعل نہیں کیے ہیں ، صرف تسبیح ہی پڑھی ہے تو یادآنے پر اسی نمازکومکمل کرکے آخر میں سجدہ سہوکرلیں ،نماز ہوجائے گی۔
درودشریف پڑھ کر سجدہ سہو کرنا
ہندیہ میں ہے :”التسبيح والتهليل لا يمنع البناء فى الأصح “یعنی تسبیح و تہلیل اصح قول کے مطابق بنا سے مانع نہیں۔(الھندیۃ، کتاب الصلاۃ، باب الحدث فی الصلاۃ، جلد1، صفحہ104، بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم