سنت اور نفل نماز میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ؟

سوال: سنت اور  نفل نماز میں جہر  کرکے  پڑھنا کیسا؟

جواب:   دن  کے نفل میں  منفرد اور امام دونوں  پر  صرف (آہستہ پڑھنا) میں تلاوت واجب ہے  اور رات  کے  نوافل  میں  منفرد کو اختیار  ہے اور امام پر جہر واجب ہے ۔ یہی  حکم  سنتوں کا  ہے۔   بہار شریعت میں ہے”دن کے نوافل میں آہستہ پڑھنا واجب ہے اور رات کے نوافل میں اختیار ہے اگر تنہا پڑھے اور جماعت سے رات کے نفل پڑھے، تو جہر واجب ہے۔ “ ( بہار شریعت،ج1، حصہ3،ص545،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے