نماز میں ہنسنے کا کیا حکم ہے ؟

سوال:  نماز کے دوران ہنسنے سے نماز ٹوٹ جائے گی؟

جواب:  حکم شرعی یہ ہے کہ رکوع و سجود والی نماز جیسے پانچ وقت کی نماز اور جمعہ و عیدین وغیرہ میں بالغ اگر قہقہہ لگائے یعنی اتنی آواز سے ہنسے کہ دوسرے بھی اس کی آواز سن سکتے ہوں ، تو نماز بھی ٹوٹ جائے گی اور وضو بھی ٹوٹ جائے گا اور اگر اتنی آواز سے ہنسے کہ صرف اپنے کانوں تک آواز آئے ، تو نماز ٹوٹ جائے گی ، وضو نہیں ٹوٹے گا اور اگر صرف مسکرائے یعنی اتنی آواز نہ نکلے کہ جو اپنے کانوں تک آ سکتی ہو ، تو نہ نماز ٹوٹے گی اور نہ وضو ٹوٹے گا ۔ البتہ!  نمازِ جنازہ میں قہقہہ لگانے اور ہنسنے دونوں سے وضو نہیں ٹوٹتا لیکن دونوں صورتوں میں  نماز ٹوٹ جاتی ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے