سوال: زید امام صاحب کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو اور قعدہ اخیرہ میں زید درود شریف پڑھ رہا ہو کہ امام صاحب سلام پھیر دیں، تو اب زید درود شریف مکمل کر کے سلام پھیرے یا مکمل کئے بغیر امام کے ساتھ سلام پھیر دے؟
جواب: جب مقتدی تشہدپورا(یعنی عبدہ ورسولہ تک)پڑھ لے اورابھی درودشریف بالکل نہ پڑھاہویاتھوڑاپڑھاہواورامام سلام پھیردے توایسی صورت میں مقتدی بھی فوراسلام پھیردے کیونکہ درودودعاسنت ہیں اورامام کی پیروی بلاتاخیر لازم ہے جب تک دوسراکوئی فرض یاواجب عارض نہ ہو ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم