امام کا بعض مقتدیوں کے ساتھ بلند جگہ پر جماعت کروانا

سوال:  ہمارے یہاں مسجدمیں اسٹیج لگاتھا۔اُس پرامام صاحب نے جمعہ کی نمازپڑھائی ہے۔امام صاحب کے ساتھ اسٹیج پر دو صفیں بھی تھیں۔ اسٹیج عام صفوں سے 15 فٹ اونچا تھا۔اس نمازکے متعلق شرعی حکم سے آگاہ فرمائیں۔

جواب:  پوچھی گئی صورت میں جب دو صفیں امام صاحب کے ساتھ ہی اسٹیج پر قائم تھیں، تو نماز بلاکراہت درست  ہے۔ فتاویٰ شامی میں ہے:” لو كان ‌بعض ‌القوم ‌مع ‌الإمام، قيل يكره والأصح لا وبه جرت العادة في جوامع المسلمين في أغلب الأمصار۔”ترجمہ:اگر بعض مقتدی امام کے ساتھ بلند جگہ پر کھڑے ہوں تو ایک قول یہ ہے کہ یہ بھی مکروہ ہے، جبکہ قولِ صحیح یہ ہے کہ یہ مکروہ نہیں۔اِسی پر اکثر شہروں کی جامع مساجد میں لوگوں کی عادت جاری ہے۔(فتاویٰ شامی، جلد 02، صفحہ 501، مطبوعہ :کوئٹہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے