دودھ بخشنے،معاف کرنے کی رسم

سوال:  چھوٹا بچہ فوت ہو جاتا ہے تو بچے کی امی بڑی بوڑھیاں کہتی ہیں کہ بچےکا  دُودھ معاف کر دو، بچے کا دودھ بخش دو ، یہ کہنا کیسا؟

جواب:  ماں کا اولاد کو بچپن میں دودھ پلانا ایسا احسان ہے ، جس کا اولاد کبھی بدلہ نہیں دے سکتی  اور چھوٹے بچے کے فوت ہونے پر عورتیں جو کہتی ہیں کہ بچے کا دودھ معاف کر دو ، بخش دو ، شرعا اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔البتہ ماں ، باپ کی اطاعت اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ہر اولاد پر لازم ہے ۔ہاں بڑے بچے کواگرزندگی میں یاوفات کے بعد دودھ معاف کرنے سے مراداپنے حقوق معاف کرنامرادلیے کہ اس نے زندگی میں میرے جوجوحقوق تلف کیے وہ معاف کیے تویہ درست ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے