نماز میں انگلیاں چٹخانا کیسا؟

سوال:  اگر نماز میں انگلیاں چٹخائیں تو  کیا حکم ہے؟

جواب:  نماز میں انگلیاں چٹخانا مکروہ تحریمی،ناجائزوگناہ ہے ۔جس نماز میں ایسا عمل کیا، توبہ کرنے کے ساتھ ساتھ وہ نماز بھی دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔

  فتاوی فقیہِ ملت میں ہے:”نماز میں انگلیاں چٹکانا بھی مکروہ تحریمی ہے۔ حدیث شریف میں ہے:لا تفرقع اصابعک وانت فی الصلاۃ۔یعنی جب تم نماز کی حالت میں ہو تو انگلیاں نہ چٹکاؤ(سنن ابن ماجہ)۔۔۔۔اور جن صورتوں میں نماز مکروہ تحریمی ہوتی ہے ،ان نمازوں کا دہرانا واجب ہوتا ہے۔“ (فتاوی فقیہ ملت، جلد1،صفحہ 183،شبیر برادرز، لاھور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے