نماز سے پہلے پینٹ فولڈ کر کے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

سوال:  اگر کوئی شخص نماز شروع کرنے سے پہلے ہی پائنچے یا آستین وغیرہ فولڈ کر لےاور پھر نماز پڑھے۔تو کیا ایسا کرنا، جائز ہے؟

جواب:  نمازشروع کرنے سے پہلےہی آستین آدھی کلائی سے زیادہ چڑھی ہو یاپائنچے فولڈ کئے ہوں، تب بھی اس حالت میں نماز پڑھنا جائز نہیں، بلکہ اس حالت میں پڑھی گئی نماز مکروہِ تحریمی ہے اور اس نماز کا دوہرانا واجب ہے۔

   صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: کوئی آستین آدھی کلائی سے زیادہ چڑھی ہوئی، یا  دامن سميٹے نماز پڑھنا بھی مکروہ تحریمی ہے، خواہ پیشتر سے چڑھی ہو یا نماز میں چڑھائی۔ (بہارِ شریعت، جلد1، صفحہ 624، مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے