نمازی ” ربنا ولک الحمد ” کہنا بھول جائے تو کیا حکم ہے ؟

سوال:  اگر کوئی شخص نماز پڑھتے ہوئے تحمید(یعنی اللھم ربنا ولک الحمد ) پڑھنابھول جائےتو کیا نماز ٹوٹ جائے گی؟

جواب:   نماز  پڑھتے ہوئے،مقتدی کیلئے صرف تحمید کہنا اور  منفرد یعنی تنہا نماز پڑھنے والے شخص  کیلئے رکوع سے اٹھتے ہوئے  تسمیع  و تحمید( یعنی سمع اللہ لمن حمدہ  ،اللھم ربنا ولک الحمد) دونوں کہنا سنت ہے اور سنت  کے ترک سے نہ تو  نماز فاسد ہوتی ہے اور  نہ ہی سجدہ سہو لازم ہوتا ہے۔بہار شریعت میں ہے:’’رکوع سے اٹھنے میں امام کے ليے سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہ کہنا اورمقتدی کے ليے اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْد کہنا اورمنفرد کو دونوں کہنا سنت ہے۔(بہار شریعت، حصہ3،صفحہ527،مکتبۃ المدینہ)

   در مختار میں ہے:’’ترک السنۃ لا یوجب فسادا ولا سھوا‘‘ترجمہ:سنت کا ترک نہ نماز کو فاسد کرتا ہے اور نہ ہی سجدہ سہو کو لازم کرتا ہے۔ (در مختار،جلد2،صفحہ207،دار المعرفۃ، بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے