جنت کے چار دریاؤں کے نام کیا ہیں ؟

سوال: جنت کے چار دریاؤں کے نام کیا ہیں ؟ میرا سوال جنت کی نہروں کےمتعلق نہیں ہے بلکہ جنت کےدریاؤں کے متعلق ہے کہ جنت کے چار دریاؤں کے نام کیاہیں ؟

جواب: جنت میں چار دریا ہیں۔ پانی ،شراب ،شہد اور دودھ کے  ۔انہی چار دریاؤں سے نہریں نکل کرہرایک کے مکان میں جاری ہیں  ۔

      سنن ترمذی میں ہے” عن حكيم بن معاوية، عن أبيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: «إن في الجنة بحر الماء وبحر العسل وبحر اللبن وبحر الخمر، ثم تشقق الأنهار بعد“ترجمہ: حضرت حکیم بن معاویہ رضی اللہ تعالی عنہما،اپنے والد سے اوروہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے  روایت  کرتےہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں پانی کا دریا ہے اور شہد کا دریا ہے اور دودھ کا دریا ہے اور شراب کا دریا ہے ،پھر ان سے آگے نہریں نکلتی ہیں “(سنن الترمذی،ابواب صفۃ الجنۃ،ج 4،ص 699، مطبعہ حلبی)

   مفتی امجد علی الرحمہ نے بہارشریعت  میں  جنت کے دریاؤوں  کے متعلق فرمایا:”جنت میں چار دریا ہیں، ایک پانی کا، دوسرا دودھ کا، تیسرا شہد کا، چوتھا شراب کا، پھر اِن سے نہریں نکل کر ہر ایک کے مکان میں جاری ہیں۔ “(بہارشریعت، ج01،حصہ01،ص155،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے