کیا تکبیر تشریق ہرمسلمان مردوعورت پرنمازکے بعدواجب ہے

سوال:کیا تکبیر تشریق ہرمسلمان مردوعورت پرنمازکے بعدواجب ہے ؟

جواب:تکبیر ِ تشریق ہر اس امام پرواجب ہے جوشہرمیں مقیم ہویاجومقیم امام کی اقتداء کرے خواہ وہ مقتدی مسافرہویادیہاتی یاعورت ہی کیوں نہ ہو۔

       درمختار میں ہے:

       ’’و وجوبہ علی امام مقیم بمصر وعلی مقتد مسافر او قروی او امراۃ با التبعیۃ‘‘

       تکبیرِ تشریق اس امام پر واجب ہے جو شہر میں مقیم ہو اور جو اس امام کی اقتداء کرے چاہے وہ مقتدی مسافر ہو یا دیہاتی یا عورت ہو کیونکہ یہ سب اس وقت امام کے تابع ہیں۔

(در مختار مع ردالمختار، ج 3ص64)

(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے