سوال: کئی سالوں کی نمازیں قضا ہو جائیں، تو انہیں کیسے ادا کیا جائے ؟
جواب: سالہاسال کی قضانمازوں میں بھی بہترطریقہ وہی ہے جووقتی نمازپڑھنے کاہے یعنی جس طرح وقتی نمازمیں تسبیح وقرأت وغیرہ سنت کے مطابق اداکی جاتی ہے اس میں بھی ویسے ہی کیاجائے۔ ہاں! البتہ شرع مطہرنے اس میں کچھ آسانیاں دیں ہیں جن کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ:وہ قضانمازوں کے ہررکوع اورہرسجدے کی تسبیحات تین بارکی بجائے ایک ایک بارپڑھ لے،مگررکوع اورسجودمیں مکمل جانے کے بعدتسبیح شروع کرے اورتسبیح مکمل پڑھنے کے بعداٹھے۔قضانمازوں کے فرضوں کی تیسری اورچوتھی رکعت میں الحمدشریف پڑھنے کے بجائے تین بار سبحان اللہ پڑھ لے اوروتر کی قضاکرتے ہوئے تینوںرکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعدکوئی سورة ملاکرپڑھ لے اورتیسری رکعت میں اللہ اکبرکہہ کردعائے قنوت کی جگہ ایک بار یاتین باررب اغفر لی پڑھ لے اورقضانماز کے ہر قعدہ اخیرہ میں دونوں درودوں اور دعا کی جگہ صرف اللھم صلی علی محمد والہ کہہ کر سلام پھیردے۔
مزید معلومات کے لئے امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانامحمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کا تصنیف کردہ رسالہ’’قضاء نمازوں کا طریقہ‘‘کا مطالعہ کریں ۔