سوال: یہ کہا جاتا ہے کہ اگر ایک پورا دن عورت اپنے بچے کو دودھ نہ پلائے تو بچے پر ماں کا دودھ حرام ہو جاتا ہے،کیا یہ بات درست ہے ؟
جواب:بچہ کو 2سال تک دودھ پلانا جائز ہے ،اس عرصہ میں کسی قسم کا وقفہ کرلینے سے عورت کا دودھ بچے کے لئے حرام نہیں ہوتا ،لہذا وقفہ ہوجانے پر بچے پر دودھ کو حرام سمجھنا درست نہیں۔