اگرکوئی کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ رہاہوتو کیا اس نمازی کی لمبائی کے برابر اونچائی پر اس نمازی کے سامنے بیٹھ سکتے ہیں ؟

سوال: اگرکوئی کرسی  پر بیٹھ کر نماز پڑھ رہاہوتو کیا  اس نمازی کی لمبائی کے برابر اونچائی پر اس  نمازی کے سامنے بیٹھ سکتے ہیں ؟

جواب: دریافت کردہ صورت میں اگر سامنے بیٹھنے سے مراد اس نمازی کی طرف منہ کر کےبیٹھناہے تو اس صورت میں نماز ی کی طرف منہ کرنے کی اجازت صرف اس وقت ہوگی کہ جس جگہ پر یہ بیٹھا ہے وہ اس  نمازی سے اتنی بلند ہے کہ وہاں بیٹھنے میں ،اس بیٹھنے والے کے جسم کا کوئی حصہ ،اس نمازی کے کھڑے ہونے کی صورت میں بھی اس کے مقابل نہ آتاہو،اگر اس کے وہاں بیٹھنے میں اس کے جسم کا کوئی حصہ اس نماز پڑھنے والے کے مقابل آرہا ہےتو اس کا اس کی طرف منہ کر کے بیٹھنا شرعاً درست نہیں۔

(دعوت اسلامی)

سالون کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟

About Ali Aqbat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے