اگر عورت عمرہ کرنے کے دوران چہرہ ڈھانپ لے تو کیا حکم ہے؟

سوال: اگر عورت عمرہ کرنے کے دوران چہرہ ڈھانپ لے تو کیا حکم ہے؟

جواب:حالت احرام میں مردو عورت کو چہرہ ڈھانپنا جائز نہیں ،البتہ اگر منہ کی پوری ٹکلی یا چوتھائی چھپائی اور یہ چھپانا 4پہر  یا اس سے زیادہ وقت کے لئے ہے تو دم لازم آئے گا اور اگر چار پہر سے کم وقت کے لئے چھپایا ہےتو ایک  صدقہ لازم آئے گا،یونہی چھپایا تو چہارم سے کم لیکن چھپایا چار پہر تک تو بھی صدقہ لازم ہوگااور اگر چہرہ چوتھائی سے کم چھپایا اور چھپایا بھی چار پہر سے کم تو صدقہ لازم نہیں ،لیکن گناہ ضرور ہوگا جس سے توبہ کرنا لازم ہے۔

اور چار پہر سے مرادایک دن یا ایک رات کی مقدار ہے مثلاً طلوع آفتاب سے غروب آفتاب یا غروب آفتاب سے طلوع آفتاب یا دوپہر سے آدھی رات یاآدھی رات سے دوپہر تک۔

 

بہار شریعت میں ہے: مرد یا عورت نے مونھ کی ٹکلی ساری یا چہارم چھپائی یا مرد نے پورا یا چہارم سر چھپایا تو چار پہر یا زیادہ لگاتار چھپانے میں دَم ہے اور کم میں صدقہ اور چہارم سے کم کو چار پہر تک چھپایا تو صدقہ ہے اور چار پہر سے کم میں کفارہ نہیں مگر گناہ ہے۔

 

 

چار پہر سے مراد ایک دن یا ایک رات کی مقدار ہے ،مثلاً طلوع آفتاب سے غروب آفتاب یا غروب آفتاب سے طلوع آفتاب یا دوپہر سے آدھی رات یاآدھی رات سے دوپہر تک ۔ ( حاشیہ ” انور البشارۃ”. ” الفتاوی الرضویۃ ”، ج۱۰، ص ۷۵۷).

(دعوت اسلامی)

قراءت میں اگر کوئی آیت چھعٹ جائے تو نماز کا حکم؟

About Ali Aqbat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے