سوال: دینی کاموں کےلئے کفار سے چندہ لینا کیسا ہے؟
جواب: دینی کاموں کے لئے کفار سے چندہ لینا ممنوع اور سخت معیوب ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”انا لا نستعین بمشرک “ترجمہ:ہم کسی مشرک سے مدد نہیں لیتے ۔ (سنن ابی داود،ج2،ص27،مکتبہ رحمانیہ،لاہور)
اور اگر کافر چندہ دے کر مسلمانوں کے دینی کام میں مداخلت کرے گا یا مسلمانوں پر احسان جتائے گا لینا جائز ہی نہیں۔