سوال: عورت کو طلاق کی عدت کس جگہ پوری کرنا لازم ہے؟
جواب:طلاق کی عدت شوہر کے گھر میں ہی پوری کرنا لازم ہے ،شوہر کے گھر میں عدت کے دوران دونوں کو اس بات کا خیال رکھنا لازم ہے کہ اب دونوں ایک دوسرے کے لئے اجنبی ہیں ،جس طرح اجنبی سے پردہ کرنا لازم ہے اسی طرح یہاں بھی پردہ کرنا لازم ہے ،جس طرح اجنبی غیر محرم کے ساتھ تنہائی اختیار کرنے اور بلاضرورت شرعی گفتگو کرنے سے منع ہے یہاں بھی ان چیزوں کی شرعاً اجازت نہ ہوگی۔