پرائزبانڈزکی خریدوفروخت اوراس پرحاصل ہونے والاانعام لیناکیساہے؟

سوال: پرائزبانڈزکی خریدوفروخت اوراس پرحاصل ہونے والاانعام لیناکیساہے؟

جواب:پرائذبانڈزکی خریدوفروخت اوراس پرحاصل ہونے والاانعام لیناجائزہیں۔ کیونکہ نہ اسے کوئی طے شدہ رقم اضافی ملتی ہے کہ سودکی صورت بنے اورنہ ہی اس میں جوئے کی صورت ہے کہ جوامیں مزیدرقم ملنے یااپنی کل یابعض چلے جانے کا اندیشہ ہوتا ہے اور یہاں اپنی کل یا بعض رقم چلے جانے کا اندیشہ نہیں ہے،بلکہ گورنمنٹ انہیں جس قیمت پرفروخت کرتی ہے اسی پرخریدتی ہے،اس خریدوفروخت میں کسی مدت کی کوئی پابندی نہیں ہوتی بلکہ بانڈزہولڈرجب چاہے گورنمنٹ کے متعینہ اداروں میں اسے فروخت کرکے اپنی رقم حاصل کرلیتا ہے۔

البتہ یہ یادرہے کہ وہ پرائز بانڈ جس کے لینے پر کچھ نہ کچھ نفع ضرور ملے گا جیسا کہ پریمیئم  پرائزبانڈ،توا س بانڈکالین دین کرنا جائز نہیں ۔

(دعوت اسلامی)

ایک شخص جس کا رویہ گالی گلوچ ،ماردھاڑ ،اذیت دینے کا ہو تو اس سے تعلق توڑ سکتے ہیں کہ نہیں ؟

About Ali Aqbat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے