اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا
جب وقت نزع آئے دیدار عطاء کرنا
اس میں منظوردعاکرنایہ کہنا کیسا ہے؟
جواب:سوال میں بیان کردہ شعر میں یہ(منظور دعا کرنا )کہنے میں شرعا کوئی حرج نہیں کہ اس کا معنی یہ ہے کہ اے سبز گنبد والے میری یہ عرض (جب وقت نزع آئے دیدار عطاء کرنا )آپ قبول فرمالیں۔
اور امتی کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی چیز طلب کرنا جائز ہے کہ اللہ تعالیٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے عطافرماتا ہے جیسا کہ مشہور حدیث پاک میں ہے کہ :اللہ تعالیٰ عطا کرتا ہے اور میں تقسیم کرتا ہوں ۔
لہذا یہ حقیقت میں بواسطہ نبی (صلی اللہ علیہ وسلم )اللہ تعالیٰ سے ہی طلب کرنا ہے۔