دنیا بنانے والے تیرے من میں کیا سمائی ،کاہے کو دنیا بنائی ۔یہ گانا کیسا

سوال: دنیا بنانے والے تیرے من میں کیا سمائی ،کاہے کو دنیا بنائی ۔یہ گانا میں گایا کرتا تھا ،جب مجھے علم نہیں تھا،بعد میں نے توبہ تجدید ایمان کر لیاتو میں جس پیر صاحب کامرید تھا وہ فوت ہوگئے تو میں اب بیعت کا کیا کیا جائے ؟

جواب:دریافت کردہ صورت میں اگر یہ پیر صاحب صاحب شرائط پیر ہیں اور ان کے خلیفہ بھی صاحب شرائط پیر ہیں تو ان کے خلیفہ کے ہاتھ ،ان کے سلسلہ طریقت میں بیعت کی جاسکتی ہے ۔

 اور بیعت کے درست ہونے کے لئے پیر کی چار شرطیں یہ ہیں (۱)صحیح العقیدہ سنی ہو (۲)عالم ہو(۳)فاسق معلن(اعلانیہ گناہ کرنے والا)نہ ہو (۴)اس کاسلسلہ حضورصلی اللہ تعالی علیہ وسلم تک متصل ہو۔

(دعوت اسلامی)

ہم اللہ کی پوجا کرتے ہیں کہنا کیسا

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے