سوال: امام کے پیچھے یا تنہا نماز پڑھتے ہوئے اگرریح یاپیشاب کاشدت سے زورہوتو مقتدی یاتنہانمازپڑھنے والاشخص کیاکرے؟
جواب:نمازمیں ریح یا پیشاب کی شدت ہواوروقت اتنا ہے کہ دوبارہ وضو کر کے وقت میں نماز پڑھ لے گا تو نماز توڑ کر نماز پڑھنا لازم ہوگا اور اگر وقت تنگ ہے کہ اگر دوبارہ وضو کر کے نماز پڑھے گا تو وقت جاتا رہے گا تو اسی حالت میں نماز پڑھ لےا ور اس نماز کا بعد میں اعادہ کر لے ۔