سوال: دربار میں قبر کے اوپر کمرہ ہے،اس کمرے میں اسلامی بہنیں اجتماع ذکر و نعت کرسکتی ہیں ؟
جواب:اگریہ اجتماع ذکرونعت شرعی قیودوضوابط کی رعایت رکھتے ہوئے کیاجائے توحرج نہیں۔
ہاں اس میں یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ عورتوں کے لئے زیارتِ قبورکے جواز میں علما ء کے اقوال مختلف ہیں ۔اصل راجح قول کے مطابق توجوازہے لیکن حالاتِ زمانہ کے پیش ِ نظر علماء نے یہ فرمایا کہ اَسلم یعنی سلامتی والی راہ یہ ہے کہ مطلقا منع ہے کیونکہ اگر کسی رشتہ دار کی قبر ہوئی تو وہاں جاکر عورتیں نوحہ گری کرتی ہیں اور مزارات ِ اولیاء ہوں تو ادب میں حد سے گزر جاتی ہیں اور شریعت کی خلاف ورزی کر بیٹھتی ہیں لہٰذا ان کو مطلقاً قبور پر جانا منع ہے خواہ صالحین کے مزارات ہوں یا رشتے داروں کی قبریں یا عام قبور۔
لہذا اگر وہاں جانے میں زیارت قبور ہے اور ضمناً اجتماع ذکر و نعت بھی کرتے ہیں تو اس صورت میں وہاں جانے کی اجازت نہیں ۔