سوال: کیاکسی حور سے دوستی ہوسکتی ہے؟اور حور سے دوستی کرنے کا کیا وظیفہ ہے؟
جواب:حورسے مراداگر جن ہے تو جن سے جائز کام لینے کے لئے دوستی کرنا تو جائز ہے،لیکن بچنا بہتر ہے کہ جنات کی صحبت انسان کومتکبربنادیتی ہے۔
اگرحور سے مراد جنت کی حور ہے تو جنت کی حور سےدنیا میں رہتے ہوئے دوستی نہیں ہوسکتی ،ہاں البتہ نیک اعمال اور اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے جنت میں جاکر ضرور دوستی ہوسکتی ہے۔