یارسول اللہ کہنا جائز ہے اس کی دلیل کیا ہے ؟

سوال: یارسول اللہ کہنا جائز ہے اس  کی دلیل کیا ہے ؟

جواب: ’’یا رسول اﷲ‘‘ کہنا بالکل درست اور جائز ہے، یہ نداء صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم اجمعین سے ثابت ہے، حدیث شریف میں ہے:سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک نابینا شخص نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: دعا کریں اللہ عزوجل سے کہ وہ مجھے عافیت دے۔ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فر مایا: اگر تو چاہے تو صبر کر یہ تیرے لیے بہتر ہے اور اگر چاہے تو میں دعا کروں۔ عرض کیاکہ دعا کریں۔ راوی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ وہ وضو کرے اور اچھا وضو کرے اور یہ دعا پڑھے: اللھم إنی أسئلک وأتوجہ إلیک بنبیک محمد نبی الرحمۃ یا محمد إنی قد توجھت بک إلی ربی فی حاجتی ھذہ لتقضی لی اللھم فشفعہ فی ’ اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور تیری طرف توجہ کرتا ہوں تیرے نبی محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے وسیلے سے۔ یا محمدصلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم بیشک میں آپ کے وسیلے سے اپنے رب کی طرف اپنی حاجت پیش کرتا ہوں کہ میری حاجت پوری کی جائے۔ اے اللہ میرے حق میں ان کی شفاعت قبول فرما‘۔‘   (ابن ماجہ، کتاب الصلاۃ، باب ما جاء فی صلاۃ الحاجۃ، ص99، قدیمی کتب خانہ، کراچی)

مزید دلائل جاننے کے لئے کتاب "جاء الحق "کا مطالعہ کریں ۔

(دعوت اسلامی)

اگر کسی کو بواسیر کی بیماری ہو، پیپ نما مادہ رستا رہتا ہو ،اس حالت میں نماز کا کیا حکم ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے