سوال: میں ٹھیکے پرکام لیتاہوں اورمزدورلگواکرکام کرتاہوں،اگرکوئی مجھے رقم قرض دے تومیں واپس کرنے پرکچھ رقم تحفتاًاپنی طرف سے دے دوں یعنی یہ حیلہ کردوں توکیایہ جائز ہے؟
جواب:قرض دے کراس پرصراحتایادلالتاً نفع کی شرط کے ساتھ نفع لیناسودہے جو ناجائز و حرام ہے اور اس طرح عموماً اگرچہ صراحتا ً نفع دینا طے نہیں ہوتا، لیکن دینے والے اور لینے والے کو بھی علم ہوتا ہے کہ اس پر کچھ نہ کچھ دینا پڑے گا تو اس طور پر بھی قرض سے نفع لینا سود ہی ہے ۔
البتہ اگر صراحتا نفع دینے کی نفی کردی جائے اوربعدمیں آپ اپنی رضا سے کچھ مزید دینا چاہیں تو اس میں حرج نہیں ۔