سوال: مدینہ شریف میں چھوٹے بچوں کو کیسے اور کہاں تک لے جاسکتے ہیں ؟
جواب: نابالغ ناسمجھ بچے کہ جو مسجد کے آداب کو ملحوظ خاطر نہ رکھیں،ایسے بچوں کو مسجد نبوی میں نہ لے جایا جائے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: اپنی مساجد کوبچاؤاپنے بچوں اورپاگلوں اورخریدوفروخت اورجھگڑوں اورآوازیں بلند کرنے اورحدودقائم کرنے سے۔(سنن ابن ماجہ،ص54،مطبوعہ:قدیمی کتب خانہ کراچی)
البتہ مدینہ شریف میں مسجد کے علاوہ جہاں لے جانا چاہیں لے جاسکتے ہیں ۔