کیان نابالغ کا ثواب و گناہ اس کے والدین کو ہوتا ہے؟

سوال: یہ کہا جاتا ہے کہ نابالغ اگر نیکی کرے تو اس نیکی کا ثواب ان کے والدین کوملتا ہے یونہی اگر وہ گناہ کرے تو اس کا گناہ بھی ان کے والدین کو ملتا ہے؟

جواب:نابالغ بچوں کی نیکیوں کا ثواب ماں باپ کو بھی ملتا ہے،البتہ نابالغ اولاد گناہ کرے گی تو  چونکہ ان کا گناہ شمار نہیں ہوگا،لہذا والدین کو ان کاگناہ نہیں پہنچے گا ،لیکن اگر اس گناہ کاکام کرنے میں والدین کی  کسی بھی طرح کی معاونت شامل ہوئی مثلاً گناہ سے روکنے کی طاقت کے باوجود ان کو گناہ سے نہ روکا یا خود گناہ کا انتظام کر کے دیا، تو اس صورت میں  والدین کو  اس کا ضرورگناہ ملےگا۔

(دعوت اسلامی)

دیوالی یا ہولی پر پٹاخےبیچنا کیسا ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے