سوال: کسی مسلمان نے طوائف عورت سے زنا کیا،بعد میں اس کام سے توبہ کر لی ،کیا اب عورت اور اس کے شوہر سے معافی بھی مانگنی ہوگی؟
جواب: عورت سے اگر اسکی رضا سے زنا کیا ہے تو اس سے معافی مانگنے کی حاجت نہیں ،البتہ شوہر کو اگر اس زنا کرنے کاعلم ہوچکا ہے تو اس سے معافی مانگنا ضروری ہے اور اگر اس کا علم نہیں ہو تو اگرچہ اب معافی مانگنا ضروری نہیں ،لیکن مناسب یہی ہے کہ فتنہ کا اندیشہ نہ ہو تومعافی مانگ لی جائے کہ حق عبد ساقط ہونے میں کوئی شبہ نہ رہے۔
یا ان الفاظ سے معافی مانگ لے: چھوٹے سے چھوٹا بڑے سے بڑا جوگناہ ایک مرد دوسرے کاکرسکتاہے جان مال عزت آبرو ہرشَے کے متعلق اس میں سے جوتیرا میں نے گناہ کیاہو سب مجھے معاف کردے۔