سوال: امام صاحب زوال کے بعد سے بیان شروع کرتے ہیں سنتیں قبلیہ کاوقت نہیں ملتا تو ہم سنت قبلیہ کب پڑھیں؟
جواب:عام طورپرمساجدمیں نمازجمعہ کے خطبہ واذان سے پہلے چارسنت قبلیہ پڑھنے کاوقت دیاجاتاہے لہذااس وقت میں سنت قبلیہ اداکریں اوراگرکہیں ایسانہیں ہوتاتوامام صاحب کوچاہیے کہ نمازیوں کوخطبہ اوراذان سے پہلے سنت قبلیہ اداکرنے کاوقت دیاکریں۔ہاں اگرکسی وجہ سے کسی نمازی کی سنت قبلیہ جمعہ کے دن رہ جائیں تواسے چاہیے کہ فرض اور پڑھنے کے بعدانہیں پڑھ لے۔